آرنلڈ شوارزنیگر کی نئی ایکشن فلم ’آفٹر میتھ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت 7اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

جمعرات 9 فروری 2017 11:52

آرنلڈ شوارزنیگر کی نئی ایکشن فلم ’آفٹر میتھ‘ کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2017ء) ہالی وڈ کے صفِ اول کے ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر کے تھرل اور ڈرامے سے بھرپور نئی ایکشن فلم ’آفٹر میتھ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حقیقی واقعات پر مبنی سنسنی خیز فلم میں ہدایتکاری کے فرائض ایلیوئوٹ لاسٹر نے نبھائے ہیں ،ْ فلم کی کہانی 2012میں رونما ہونیوالے ایک ایسے حادثے کے گرِد گھوم رہی ہے جس میں وِکٹر نامی شخص کی بیوی اور بچہ جہاز کریش ہونے کی وجہ سے جان گنوا دیتے ہیںتاہم غمزدہ شخص وِکٹر ائیر ٹریفک کنٹرولنگ آفیسر کو حادثے کا سبب قرار دیتا ہے اور ذاتی طور پر واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیتا ہے۔

ڈیرن افرونسکی اور پیٹر ڈیلبگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر نبھا رہے ہیںجن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اسکاٹ میک نائیری، میگی گریس اور مارٹن ڈینوون شامل ہیں۔10.5ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی تھرل اور ڈرامے سے بھرپور یہ سنسنی خیز فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت 7اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
وقت اشاعت : 09/02/2017 - 11:52:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :