میوزیکل پروگراموں میں رقص چھوڑ دیا، اداکارہ نور

جمعہ 10 فروری 2017 15:44

میوزیکل پروگراموں میں رقص چھوڑ دیا، اداکارہ نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء) فلم اسٹار نور نے میوزکل پروگراموں میں پرفارمنسز کوہمیشہ کے لیے خیرباد کہتے ہوئے خود کو ایکٹنگ اورمیزبانی تک ہی محدود رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ مٴْلک اوربیرون ممالک سے ہونے والی آفرزکے عوض لاکھوں روپے کی پیشکش کوبھی ٹھکرادیا۔

(جاری ہے)

نور کا کہنا تھا کہ میں یہ بھی بات بخوبی جانتی ہوں کہ میرے چاہنے والے میری فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ رقص کوبھی بہت پسند کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ڈانس کا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے مجھے بطورجج فرائض انجام دینے کی ذمے داری سونپی گئی، جومیرے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے لیکن اب میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں میوزک پروگراموں میں پرفارم نہیں کروں گی اوراگرایسا کبھی ہوا توپھرصرف ولی کے ساتھ ہی پرفارم کرتی دکھائی دوں گی۔
وقت اشاعت : 10/02/2017 - 15:44:57