شفقت امانت اور یونس خان چولستان ریلی میں پرفارم کریں گے

روایتی کلچر کو پروموٹ کرنیوالے پروگراموں کا حصہ بن کر خوشی ہوتی ہے، شفقت امانت

جمعہ 10 فروری 2017 15:45

شفقت امانت اور یونس خان چولستان ریلی میں پرفارم کریں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2017ء) بہاولپور چولستان ریلی کے موقع پر ہفتہ کی رات 11 فروری کو ہونے والے میوزیکل پروگرام میں ملک کے معروف گلوکار شفقت امانت علی خان اور ملتان سے تعلق رکھنے والے یونس خان پرفارم کریں گے۔شفقت امانت علی خان نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام روایتی کلچر کو پروموٹ کرنے کے ساتھ عوام کو اچھی تفریح بھی ملتی ہے۔

(جاری ہے)

ہمیشہ اس طرح کے مثبت پروگراموں کا حصہ بن کر خوشی ہوتی ہے۔ میرے لیے سب کچھ اپنا ملک پاکستان اور اس کی عوام ہے جن کی محبت اور دعاؤں سے اس مقام پر پہنچا ہوں۔دوسری جانب گلوکار یونس خان نے کہا کہ شفقت امانت علی خان موسیقی کا ایک بڑا نام ہے جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے اتنے بڑے اسٹار کے ساتھ پرفارم کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔
وقت اشاعت : 10/02/2017 - 15:45:02

Rlated Stars :