پاکستان میرا وطن ہے، یہاں آکر بہت اچھا لگتا ہے ، امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ہے ، بھارت میں میری کوئی فلم کاپی ہوتی تھی تو خوشی محسوس ہوتی تھی ،مختلف زبانوں کی فلموں میں کام کرنے سے شروع شروع میں زبان کا مسئلہ پیش آیا، میرا اصل نام جھرنا ہے ،جب کوئی مجھے جھرنا کہے تو اچھا لگتا ہے ، کوئی رول ملا تو فلموں میں دوبارہ کام کرنے بارے سوچوں گی

معروف اداکارہ شبنم کانجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 11 فروری 2017 23:15

پاکستان میرا وطن ہے، یہاں آکر بہت اچھا لگتا ہے ، امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ہے ، بھارت میں میری کوئی فلم کاپی ہوتی تھی تو خوشی محسوس ہوتی تھی ،مختلف زبانوں کی فلموں میں کام کرنے سے شروع شروع میں زبان کا مسئلہ پیش آیا، میرا اصل نام جھرنا ہے ،جب کوئی مجھے جھرنا کہے تو اچھا لگتا ہے ، کوئی رول ملا تو فلموں میں دوبارہ کام کرنے بارے سوچوں گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) ماضی کی معروف اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ پاکستان میرا وطن ہے اور یہاں آکر بھی مجھے بہت اچھا لگتا ہے ، میتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ہے ۔ بھارت میں میری کوئی فلم کاپی ہوتی تھی تو خوشی محسوس ہوتی تھی کہ ہمارا کام اتنا اچھا ہے کہ دوسرے بھی اسے کاپی کریں ،مختلف زبانوں کی فلموں میں کام کرنے سے شروع شروع میں زبان کا مسئلہ پیش آیا، میرا اصل نام جھرنا ہے اور جب کوئی مجھے جھرنا کہے تو اچھا لگتا ہے ،۔

اگر کوئی رول ملا تو فلموں میں دوبارہ کام کرنے کے بارے میں سوچوں گی ۔ ۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ چندا میری پہلی اردو فلم تھی اور اس کے بعد کئی اردو فلمیں کیں ۔

(جاری ہے)

کام کے علاوہ میری زندگی میں کچھ بھی اہم نہیں تھا ۔ میری فلم ’’ دل لگی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ہم روتے تھے کہ اسے کون دیکھے گا مگر بعد میں یہ فلم سپر ہٹ ہو گئی ۔

شبنم نے کہا کہ مختلف زبانوں کی فلموں میں کام کرنے سے شروع شروع میں زبان کا بہت مسئلہ پیش آتا تھا مگر اپنے دور میں کسی ساتھی اداکارہ سے مقابلہ نہیں تھا ۔ میری اپنے دور میں اداکار ندیم کے ساتھ اچھی دوستی تھی اور اداکار محمد علی سے مجھے ڈر لگتا تھا ۔ ہم ان کی بہت عزت کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ندیم بیگ کے ساتھ خاندانی تعلقات تھے ۔ اس لئے ان سے زیادہ بے تکلفی تھی ۔

میری آواز گلوکارہ مہناز سے بہت مماثلت رکھتی ہے ۔ اداکارہ شبنم نے کہا کہ گلوکارہ مہناز کی آواز مجھ پر بہت بھلی محسوس ہوتی ہے ۔ لوگوں کی ابھی تک مجھ سے محبت دیکھ کر دل کرتا ہے کہ دوبارہ اداکاری شروع کر دوں۔ اگر کوئی رول ملا تو فلموں میں دوبارہ کام کرنے کے بارے میں سوچوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں کوئی بھی فلم سائن کرنے سے پہلے کہانی ضرور سنتی تھی اور فلم میں اداکاری کے دوران خود مکمل طور پر کریکٹر میں ڈھال لیتی تھی ۔

امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ہے ۔ بھارت میں میری کوئی فلم کاپی ہوتی تھی تو خوشی محسوس ہوتی تھی کہ ہمارا کام اتنا اچھا ہے کہ دوسرے بھی اسے کاپی کریں ۔ شبنم نے کہا کہ نوجوان وقت کی قدر کریں ۔ محنت اور لگن سے کام کریں ۔ اپنے لئے لوگوں کی محبت دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔…(م د )
وقت اشاعت : 11/02/2017 - 23:15:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :