ایکو اسٹار نے ٹی وی اسکرین کے حقیقی سائز سے متعلق آگاہی مہم کیلئے فہد مصطفی کو نامزد کردیا

پیر 13 فروری 2017 16:24

ایکو اسٹار نے ٹی وی اسکرین کے حقیقی سائز سے متعلق آگاہی مہم کیلئے فہد مصطفی کو نامزد کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2017ء)ایل ای ڈی ٹیلی ویژن اور اسمارٹ ٹیکنالوجیزکے سرکردہ تخلیق کار اور ملک گیر برانڈ ایکو اسٹار نے مارکیٹ میں فروخت ہونے والے ٹی وی اسکرین کے غیر حقیقی سائز سے متعلق آگاہی مہم کیلئے نامور ٹی وی اداکار اور شو ہوسٹ فہد مصطفی کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ایکو اسٹار کی اس مہم میں فہد مصطفی صارفین کو مارکیٹ میں فروخت ہونے والے ایل ای ڈی ٹی وی اسکرین کے حقیقی سائز سے متعلق آگاہی فراہم کرینگے اور مارکیٹ میں اس حوالے سے ہونے والی دھوکہ بازی سے خبردار کرینگے۔

(جاری ہے)

ایک ذمہ دار انٹر پرائزز کی حیثیت سے ایکو اسٹار شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور اس میڈیا پراس عوامی مفاد عامہ کے پیغام کے ذریعے صارفین کو آگاہی فراہم کی جائیگی کہ وہ مارکیٹ سے ایل ای ڈی ٹی وی کی خریداری سے قبل اس کے حقیقی سائز سے متعلق اطمینان کرلیں،مثال کے طور پر مارکیٹ میں 40انچ سائز کا کہہ کر فروخت کیا جانے والا ایل ای ڈی ٹی وی عام طور پر ایک تا دو انچ چھوٹا ہوتا ہے ،عام طور پر مارکیٹ میں اس طرح کی دھوکہ دہی اور غلط بیانی 40انچ،43انچ،50انچ اور60انچ کے ایل ای ڈی ٹی وی میں زیادہ دیکھی جاتی ہے ،لہذا ایکو اسٹار اپنے صارفین کو خبر دار کرتا ہے کہ ایل ای ڈی کی خریداری کے وقت اس کے حقیقی سائز سے متعلق ضرور اطمینان کرلیا جائے،اس مہم کے بعد ایکو اسٹار کی جانب سے مارکیٹ میں فروخت ہونے والے انڈر سائز ایل ای ڈی ٹی وی سے متعلق بھی مہم شروع کی جائیگی،ایکو اسٹار کا کہنا ہے کہ صارفین ایل ای ڈی ٹی وی کی خریداری کے وقت انچ ٹیپ ساتھ لے کرجائیں اور ایل ای ڈی کے سائز کو ناپنے کیلئے بائیں سطح کے اوپر سے دائیں سطح کے نیچے تک کا سائز لے کر خریدی جانے والی ایل ای ڈی ٹی وی کے حقیقی سائز سے متعلق اطمینان کرلیں۔

وقت اشاعت : 13/02/2017 - 16:24:03