ایڈیل کے نام 5 گریمی ایوارڈز

البم '25' کو صدی کی دوسری سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم کا اعزاز بھی حاصل

پیر 13 فروری 2017 16:36

ایڈیل کے نام 5 گریمی ایوارڈز
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2017ء) برطانوی گلوکارہ ایڈیل کی البم '25' نے 59ویں گریمی ایوارڈز میں سال کی بہترین البم کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔دی انڈیپینڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کو اس تقریب کے دوران شو کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کے البم '25' کو صدی کی دوسری سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اس زمرے میں ایڈیل کے ہمراہ بیونسے کی البم 'لیمونیڈ' کو بھی نامزد کیا گیا تھا، کئی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایوارڈ انہیں ہی ملنا چاہیے تھا۔تقریب کے دوران ایڈیل نے آنجہانی گلوکار جارج مائیکل کو بھی اپنی گلوکاری کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا، تاہم پرفارمنس کے دوران کچھ تکنیکی مسئلہ سامنے پر انہوں نے شائقین سے معذرت کی اور کہا کہ وہ اس خراج عقیدت میں کوئی غلطی نہیں کرسکتی، جس کے بعد انہوں نے دوبارہ سے اسی گانے پر پرفارمنس کا آغاز کیا۔ایڈیل کو گریمی تقریب میں سال کے بہترین گانے، بہترین سولو پرفارمنس، 'ہیلو' گانے کے لیے ریکارڈ آف دی ایئر اور بہترین پاپ ووکل البم کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
وقت اشاعت : 13/02/2017 - 16:36:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :