دہشت گرد بوکھلا گئے ، پاکستانی قوم بزدلانہ کارروئی سے خوفزدہ ہونے والی نہیں ‘ فنکاروں کی لاہور دھماکے کی شدید مذمت

ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیار آپریشن تیز کیا جائے ، پاک فوج ،قومی سلامتی کے دیگر اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں جاوید شیخ ،ندیم بیگ ، ثناء ، فرزانہ تھیم ، حنا دلپزیر ، قوی خان ، ذوالقرنین حیدر ، مسعود اختر ، عرفان کھوسٹ ، شوکت علی و دیگر کا اظہار افسوس

منگل 14 فروری 2017 13:06

دہشت گرد بوکھلا گئے ، پاکستانی قوم بزدلانہ کارروئی سے خوفزدہ ہونے والی نہیں ‘ فنکاروں کی لاہور دھماکے کی شدید مذمت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2017ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیار آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ اداکار جاوید شیخ ،شبیر جان ، سلیم شیخ ، کاشف نثار ، ندیم بیگ ، جوریہ عباسی ، عاصمہ لتا ، ثناء ، فرزانہ تھیم ، فیصل قریشی ، محمود اسلم ، حنا دلپزیر ، وسیم عباس ، قاضی واجد ، قوی خان ، ذوالقرنین حیدر ، مسعود اختر ، عرفان کھوسٹ ، شوکت علی ، حمیرا ارشد ، عینی طاہرہ ، رابی پیرزادہ ، ماہ نور ، روبی انعم، افتخار ٹھاکر ، نسیم وکی ، ظفر ارشاد ، قیصر جاوید سمیت دیگر نے فنکاروں نے کہا کہ لاہور میں بم دھماکے سے پاکستانی قوم میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے ، ہمارے پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر پولیس فورس کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی ہمیں خوفزدہ کرنے کے لئے کی گئی ہے مگر ہم اپنے دشمنوں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کا ایمان ہے کہ اس کو ایک دن خدا کے حضور پیش ہونا ہے اس لیے وہ کبھی بھی موت سے خوفزدہ نہیں ہوتے ۔ فنکاروں نے مزید کہا کہ پاک افواج ضرب عضب کے دوران جس طرح کامیابیاں حاصل کی ہیں دشمن اس سے بوکھلا گیا ہے ۔ ایسے دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے ہم سب پاک فوج اور قومی سلامتی کے دیگر اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ واقعے میں شہادت کا رتبہ پا گئے خدا کی ذات ان کے لواحقین کو صبر دے اور اور دلی دعا ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جائیں ۔
وقت اشاعت : 14/02/2017 - 13:06:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :