جس سے دوستی ختم ہو جائے اس سے ملاقات نہیں کرتی، کنگنا رانوت

جمعرات 16 فروری 2017 13:51

جس سے دوستی ختم ہو جائے اس سے ملاقات نہیں کرتی، کنگنا رانوت
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) بھارتی اداکارہ کنگنا رانوت نے کہا ہے کہ اس کو پیچھے مڑ کر دیکھنے کی عادت نہیں اس لئے جس سے ایک دفعہ دوستی ختم ہو جائے اس سے دوبارہ ملاقات بھی نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

کنگنا نے ایک بھارتی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب میرے تمام سابقہ بوائے فرینڈز میرے ساتھ دوستی کے خواہاں ہیںلیکن میں کسی کا ہاتھ دوبارہ نہیں پکڑوں گی کیونکہ چھوڑے ہوئے کو دوبارہ اپنانا میرا اصول ہی نہیں ہے،اداکارہ نے کہا کہ میں جو تعلق ایک دفعہ چھوڑ دوں اس کو دوبارہ قائم نہیں کرتی یہ میرا ریکارڈ ہے اور اب سب سابقہ دوستی کرنا چاہتے ہیں یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا تعلق ان دنوں کسی سے قائم ہوا ہے لیکن نام نہیں بتائوں گی۔انھوں نے بتایا کہ ریتک کے ساتھ ان کے سکینڈل کے افشاء ہونے نے ان کو کئی رات جگایا اور رلایا کیونکہ انہیں لگتا تھا جیسے وہ سب کے سامنے برہنہ ہو گئی ہیں اور لوگ ان کو دیکھ کر مذاق کرتے تھے۔
وقت اشاعت : 16/02/2017 - 13:51:30

Rlated Stars :