فلم’’ارادہ‘‘میں اپنے منفی کردار سے مطمئن نہیں، اداکارہ دیویا دتہ

جمعرات 16 فروری 2017 13:51

فلم’’ارادہ‘‘میں اپنے منفی کردار سے مطمئن نہیں، اداکارہ دیویا دتہ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) بالی وڈ اداکارہ دیویا دتہ اپنی آنے والی فلم’’ارادہ‘‘میں اپنے کردار سے مطمئن نہیں ہیں۔دیویا نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ فلم ارادہ میں ان کا کردار منفی ہے جو ان کے لئے کرنا آسان نہیں تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ارادہ ایک سنسنی خیز کہانی ہے،اس میں میرا کردار منفی ہے جو کہ ہرگز اطمینان بخش نہ تھا تاہم انھوں نے اس تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے ان کے کردار کا تفریحی رخ بھی تھا جو انھوں نے انجوائے کیا۔انھوں نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ وہ اس فلم اپنے کردار سے انصاف کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔

وقت اشاعت : 16/02/2017 - 13:51:34

Rlated Stars :