کرینہ کپور سیف علی خان کی نئی فلم ’’رنگون‘‘ دیکھنے کے لئے پرجوش

جمعہ 17 فروری 2017 16:15

کرینہ کپور سیف علی خان کی نئی فلم ’’رنگون‘‘ دیکھنے کے لئے پرجوش
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان کی نئی فلم "رنگون" دیکھنے کے لئے بہت پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق کرینہ کپور فلم "رنگون" میں اپنے شوہر سیف علی خان کو نئے روپ میں دیکھنے کے لئے بہت پر جوش ہیں،فلم میں سیف علی خان بہت ہی منفرد اور اپنی مونچھوں کوتائودیتے ہوئے دیکھائی دیئے ہیں ۔کرینہ کپورنے اس سے قبل فلم " اومکارا" میں سیف کے کردار "لنگڑا تیاگی" کو بہت پسند کیا اوراب وشال بھردواج کی فلم "رنگون" میں سیف علی خان جذباتی اور ولن کے کردار کو دیکھنے کے لئے بہت پرجوش ہیں ۔فلم کی کہانی 1940ء میں برطانوی راج کے اثرورسوخ اور احساسات پر مبنی ہے۔ فلم 24 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

وقت اشاعت : 17/02/2017 - 16:15:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :