عرفان خان کی فلم ’’نو بیڈ آف روزز‘‘ پر بنگلہ دیش میں پابندی عائد

منگل 21 فروری 2017 12:46

عرفان خان کی فلم ’’نو بیڈ آف روزز‘‘ پر بنگلہ دیش میں پابندی عائد
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء) بنگلہ دیشی حکومت نے اپنے ہی ملک کے مصنف پر بننے والی بالی ووڈ فلم ’’نو بیڈ آف روزز‘‘ کی نمائش پر پابندی لگا دی، اس فلم میں معروف بالی ووڈ اداکار عرفان خان مرکزی کردار اداکر رہے ہیں ،فلم کی کہانی معروف بنگلہ دیشی رائٹر ہمایوں احمد کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے اپنے 27سالہ شادی کے بندھن کو نوعمر لڑکی سے شادی کرنے کے لئے توڑ دیا تھا ، عرفان خان کا فلم پر پابندی عائد ہونے پر حیرت کا اظہار۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی فلم ساز مصطفی سرور فاروقی اور عرفان خان کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’’نو بیڈ آف روزز ‘‘ پر بنگلہ دیشی سینماوٴں میں پابندی پر مصطفی سرور فاروقی کا کہنا ہے کہ کسی نے حکومت کے کان بھرے ہیں ،اس فلم کا ہمایوں احمد سے کوئی تعلق نہیں۔
وقت اشاعت : 21/02/2017 - 12:46:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :