’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘کرسمس پر ریلیز ہو گی

منگل 21 فروری 2017 16:18

’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘کرسمس پر ریلیز ہو گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) بالی وڈاداکارسلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہو گی ، یہ2012 کی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘کا سیکوئل ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کے ہدایتکار علی عباس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال انہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم’’ سلطان‘‘ بنائی تھی جو کہ بہت مقبول ہوئی اور وہ اب ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی تیاری میں مصروف ہیں ، امید ہے کہ یہ فلم بھی کامیاب ہو گی ۔ فیشن ڈیزائنر ایشلے ریبیلونے کہا ہے کہ سلمان کے کپڑے وہ ڈیزائن کریں گے اور ماضی میں بھی انہوں نے کئی بار ان کے کپڑے ڈیزائن کئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 21/02/2017 - 16:18:53

Rlated Stars :