لنڈسے لوہان ہیڈ سکارف پہننے پر امتیاز ی سلوک کا شکار

بدھ 22 فروری 2017 13:22

لنڈسے لوہان ہیڈ سکارف پہننے پر امتیاز ی سلوک کا شکار
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) اسلامی تعلیمات سے متاثر امریکی اداکارہ " لنڈسے لوہان "ہیڈ سکارف پہننے پرلندن میں مشکوک ٹھہریں، ہیتھرو ایئرپورٹ پر امتیازی سلوک کرتے ہوئے اداکارہ کو روک لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک مارننگ شو میں 30 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے انہیں ہیڈسکارف پہنے دیکھ کر روکا۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاسپورٹ چیک کرنے کے بعدکسٹم آفیسر نے سکارف اتارنے پر بھی اصرار کیا۔ گلو کارہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ سکارف پہننے والی خواتین کے ساتھ کیسا برا سلوک کیا جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 22/02/2017 - 13:22:20

Rlated Stars :