امریکہ، مائیکل جیکسن کی 2 ہزار اشیاء نیلامی کیلئے پیش کی جائیگی

بدھ 25 مارچ 2009 13:15

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ ۔2009ء) امریکہ میں معروف پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی اشیاء نیلام کے لئے پیش کی جائیں گی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیکل جیکسن کے استعمال کی کچھ اشیا ہارڑ روک کیفے اور ٹائم ا سکوائرمیں نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی جس میں ہیرے جڑے دستانے بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سال اپریل کے مہینے مائیکل جیکسن کی تقریبا 2ہزار اشیا نیلام کے لئے پیش کی جائیں گی تاہم مائیکل جیکسن نے اس کی مخالفت کی تھی جبکہ نیلام گھر کا کہنا ہے کہ نیلامی کی اجازت مائیکل جیکسن کے منیجر نے دی ہے ۔

وقت اشاعت : 25/03/2009 - 13:15:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :