اپنے بیٹے کو عورت کا احترام سیکھاتے ہوئے بڑا کر رہی ہوں،گلوکارہ ایڈلے

جمعرات 23 فروری 2017 13:55

اپنے بیٹے کو عورت کا احترام سیکھاتے ہوئے بڑا کر رہی ہوں،گلوکارہ ایڈلے
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) معروف گلوکارہ ایڈلے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو عورت کا احترام سیکھاتے ہوئے بڑا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے ایک امریکی جریدے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے یہ بے حد ضروری ہے کہ ان کے گھر کا مرد عورتوں کو عزت کی نظر سے دیکھتا ہو اس لئے وہ ابھی سے عورت کی عزت اپنے چار سالہ بیٹے انجیلوکے ذہن میں ڈال رہی ہیں۔ایڈلے نے کہا کہ ان کا بیٹا جانتا ہے کہ وہ ایک عورت کی حیثیت سے اس کے لئے ایک موثر طاقت ہیں انھوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو ہر جگہ اپنے ساتھ لے کر جاتی ہیں تا کہ وہ حقیقی دنیا کے بارے سب اچھی طرح جان سکے۔

وقت اشاعت : 23/02/2017 - 13:55:31

Rlated Stars :