کنگنا کی فلم کو نمائش سے قبل ہی کروڑوں روپے کا جھٹکا

فلم ’’رنگون‘‘ میں کنگنا کے کردار پر چربہ سازی کا الزام عائد کیا گیا ہے

جمعہ 24 فروری 2017 21:58

کنگنا کی فلم کو نمائش سے قبل ہی کروڑوں روپے کا جھٹکا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) بمبئے ہائی کورٹ نے اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’’رنگون‘‘ کو 2 کروڑ روپے کی ضمانت کے عوض پر نمائش کی اجازت دے دی۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم’’رنگون‘‘نمائش سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے اور فلم 82 سال پرانے کردار کو کاپی کرنے کے مقدمے میں پھنس چکی ہے تاہم عدالت نے فلم کو مشروط طور پر نمائش کی اجازت دے دی ہے اور اس طرح فلم کو نمائش سے قبل ہی کروڑوں کا جھٹکا لگ چکا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واڈیا مووی ٹون پروڈکشن کمپنی نے ہدایتکار وشال بھردواج کی فلم’’رنگون‘‘میں اداکارہ کنگنا رناوت کے کردار ’’مس جولیا‘‘ پر الزام عائد کیا تھا کہ یہ کردار 1935 کی فلم ’’ہنٹر والی‘‘ کی اداکارہ فیئرلیس نادیہ کا چربہ ہے جب کہ کمپنی نے اس کے خلاف بمبئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فلم ’’رنگون‘‘ کو سماعت مکمل ہونے تک 2 کروڑ روپے کی مشروط ضمانت کے ساتھ نمائش کی اجازت دے دی ہے۔دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد فلم کے پروڈیوسرز نے 2 کروڑ کی ضمانت جمع کرادی ہے ۔
وقت اشاعت : 24/02/2017 - 21:58:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :