لنڈسے لوہان سے لندن ایئرپورٹ پر حجاب اتارنے کا مطالبہ

ہفتہ 25 فروری 2017 14:31

لنڈسے لوہان سے لندن ایئرپورٹ پر حجاب اتارنے کا مطالبہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء)ہولی وڈ کی کامیاب اداکارہ لنڈسے لوہان کا کہنا ہے کہ انہیں زندگی میں پہلی بار نسل پرستانہ رویئے کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹس کے مطابق لنڈسے لوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی انتظامیہ نے ان سے حجاب اتارنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ نسل پرستانہ رویہ اختیار کیا۔

(جاری ہے)

لنڈسے لوہان نے اس حوالے سے آئی ٹی وی کے شو گڈ مارننگ بریٹین میں بات کرتے ہوئے حیرانی اور دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اسٹاف نے ان سے اسکارف اتارنے کا مطالبہ اس وقت کیا جب وہ ترکی سے لندن پہنچی تھی، اور واپس نیویارک جانے کے لیے فلائٹ لینے جارہی تھیں۔لنڈسے لوہان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں جب حال ہی میں نیو یارک جارہی تھی، تو میں نے اسکارف پہنا ہوا تھا، مجھے ہیتھرو ایئرپورٹ پر روکا گیا، میرے ساتھ نسل پرستانہ رویہ اختیار کیا گیا، ایسا میری زندگی میں پہلی بار ہوا تھا
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 14:31:32

Rlated Stars :