ہارر فلم ’’ڈِگ ٹو گریوز‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

ہفتہ 25 فروری 2017 14:35

ہارر فلم ’’ڈِگ ٹو گریوز‘‘کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیارکیونکہ ہالی ووڈ فینٹیسی ہارر فلم ’’ڈِگ ٹو گریوز‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہنٹر ایڈمز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے کھوئے ہوئے بھائی کی تلاش میں نکلتی ہے اور خود بھی مشکلات کا شکار ہوجاتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ٹیڈ لیوائن،سمانتھا اسلر،ڈینی گولڈ رنگ،ٹروئے رپٹیش،بریڈلے گرانٹ اور اوڈرے فرانسس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔لیری فسینڈر اور ہنٹر ایڈمز کی مشترکہ پروڈیو س کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 24مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 25/02/2017 - 14:35:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :