وبز خبریں **

فلم’’ہائوس آن ویلو اسٹریٹ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

اتوار 26 فروری 2017 14:10

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء)خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ ہارر فلم ’’ہائوس آن ویلو اسٹریٹ ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایلسٹیئر اور کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے اغواکاروں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک لڑکی کو اغوائ کرکے خود ہی مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں کیرل برچل،گستو گاڑنر،زینو ونتورا،شارنی ونسن اور اسٹیون جان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ریان ہیڈاریان کی پروڈیوس کردہ خوفناک مناظر سے بھرپور یہ فلم 24مار چ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 26/02/2017 - 14:10:52