ہمیشہ بہترین فلم ہی آسکرز کی حقدار نہیں ٹھہرتی ،فلمی ناقدین

اتوار 26 فروری 2017 14:10

لا س اینجلس،لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) آسکرز کو انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا معزز ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے کیا حقیقت میں ایسا ہی ہی کیا بہترین فلم ، بہترین اداکار اور اداکارہ ہی اکیڈمی ایوارڈز کے حق دار قرار پاتے ہیں معزز ترین ایوارڈکے حوالے سے ہوئے بعض فیصلوں پر فلمی ناقدین کو اعتراض ہے،جن کا کہنا ہے کہ ہمیشہ بہترین فلم ہی ایوارڈز کی حق دار نہیں ٹھہرتی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آسکرز کی تاریخ میں بعض فیصلوں نے سب کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

مشہور فلم ٹائی ٹینک نے 1998ئ میں بہترین فلم کی کیٹگری میں آسکرز جیتا ، لیکن فلمی ناقدین کا کہنا ہے اٴْس سال کی بہترین فلم کے لییسوئٹ ہیرا?فٹر( Sweet Hereafter فیوریٹ تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق صرف یہی نہیں،فلم برڈ مین کے لیی2015ئ میں بہترین فلم کا اعزاز بھی متنازع قرار دیا گیا،فلمی ناقدین کے خیال میں 1996ئ سے 2016ئ کے دوران اکیڈمی ایوارڈز کے کئی فیصلوں پر سوال اٹھایا جاسکتا ہے۔اکیڈمی ایوارڈز کے لیے اکیڈمی موشن پکچرز کے 7 ہزار ارکان تقریب سے 2ہفتے پہلے ووٹ کے ذریعے اپنی پسند بتاتے ہیں،ان کے ووٹوں پر آسکرز کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

وقت اشاعت : 26/02/2017 - 14:10:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :