آسکر ایوارڈ کے ریڈ کارپٹ پر فیشن کے جدید رنگوں کی بہار آگئی

ایما سٹون سنہرے فراک میں قیامت ڈھاتی رہیں ، پریانکا چوپڑا نے بھی ایوارڈ تقریب کی رونق بڑھائی

پیر 27 فروری 2017 11:47

آسکر ایوارڈ کے ریڈ کارپٹ پر فیشن کے جدید رنگوں کی بہار آگئی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) آسکر ایوارڈ کے ریڈ کارپٹ پر فیشن کے جدید رنگوں کی بہار آگئی ، ہالی وڈ حسیناؤں کی جھلملاتے ملبوسات میں سج دھج دیکھنے لائق تھی ۔ انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ لاس اینجلس میں سجا جہاں ہالی وڈ حسیناؤں کے جھلملاتے ملبوسات کی چمک دمک دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا بھول گئے ۔

(جاری ہے)

سرخ ، سفید ، سیاہ ، آسکر فیشن میں نیوٹرل رنگوں کے ساتھ فلور لینتھ گاؤنز نمایاں تھے ۔ سنہرے فراک میں اداکارہ ایما سٹون قیامت ڈھاتی رہیں جبکہ سرخ گاؤن میں ملبوس اداکارہ رتھ نیگا سے بھی نظریں نہ ہٹیں ۔ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سلور گاؤن میں آسکر تقریب کی رونق بڑھائی ۔ سوٹڈ بوٹڈ مرد اداکاروں کا فیشن بھی آسکر تقریب میں نمایاں تھا ۔ اداکار جیکی چن کا منفرد انداز بھی سب کو بھایا ، چمکتے دمکتے ملبوسات کے علاوہ ڈائمنڈ جیولری نے بھی ہالی ووڈ حسیناؤں کی خوبصورتی میں اضافہ کر رکھا تھا ۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 11:47:57

Rlated Stars :