آسکر ایوارڈز کی تقریب میں سیاست کا رنگ غالب

کیسی ایفلیک نے مانچسٹر بائی دا سی میں بہترین اداکاری کے لیے ایوارڈ جیت لیا بہترین اداکارہ کا طلائی مجسمہ ایما سٹون نے لا لا لینڈ میں بہترین اداکار پر حاصل کیا

پیر 27 فروری 2017 11:47

آسکر ایوارڈز کی تقریب میں سیاست کا رنگ غالب
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء)امریکی شہر لاس اینجلس میں 89ویں آسکر ایوارڈز میں 'مون لائٹ' نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کر لیا ہے، جب کہ تقریب کے دوران کئی فنکاروں نے سیاسی معاملات پر بات کی ہے۔تقریب میں اس وقت غلط فہمی پھیل گئی جب وارن بیٹی نے بہترین فلم کے لیے غلطی سے لا لا لینڈ کا نام لے لیا، حالانکہ یہ ایوارڈ مون لائٹ کے حصے میں آیا ہے۔

بہترین اداکار کا انعام کیسی ایفلیک نے مانچسٹر بائی دا سی پر جبکہ بہترین اداکارہ کا طلائی مجسمہ ایما سٹون نے لا لا لینڈ میں بہترین اداکار پر حاصل کیا۔مہرشالا علی نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ 2014 کے بعد سے یہ انعام جیتنے والے پہلے سیاہ فام اداکار ہیں۔ ان کے علاوہ بہترین معاون اداکارہ کا انعام ایک اور سیاہ فام اداکارہ وایولا ڈیوس نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے ’فینسز` میں روز نامی کردار کے روپ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔پروگرام کے میزبان جمی کِمل نے پروگرام کا رنگ شروع ہی میں کہہ کر متعین کر دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ کوئی اداکار یہاں آ کر ایسی تقریر کرے گا کہ امریکہ صدر صبح پانچ بجے باتھ روم جا کر اس کے بارے میں ٹویٹ کر دیں گے۔انھوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے معروف اداکارہ میرل سٹریپ پر کی جانے والی تنقید کا بھی مذاق اڑایا۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 11:47:59

Rlated Stars :