ناصر کاظمی کی 45ویں برسی 2 مارچ کو منائی جائے گی

پیر 27 فروری 2017 15:37

ناصر کاظمی کی 45ویں برسی 2 مارچ کو منائی جائے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) اردو زبان کے معروف شاعر ناصر کاظمی کی 45ویں برسی 2 مارچ کو منائی جائے گی۔ ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925ء کو امبالا میں پیدا ہوئے۔ پاکستان بننے کے بعد ناصر کاظمی لاہور آ گئے۔ 1952ء میں انہوں نے چیف ایڈیٹر کی حیثیت سے رسالہ ’’ہمایوں‘‘ کیلئے کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وہ ریڈیو پاکستان کے ساتھ منسلک ہو گئے۔

انہوں نے اپنی شاعری کا آغاز 1940ء سے کیا۔ شاعری میں ناصر کاظمی کے استاد حفیظ ہوشیار پوری تھے۔ ان کی مشہور غزلوں میں ’’دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا، غم ہے یا خوشی ہے تو‘‘ نے بہت پذیرائی حاصل کی۔ ناصر کاظمی کو معدہ کا کینسر تھا۔ وہ 2 مارچ 1972ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی شاعری آج بھی نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 15:37:28