400 ڈالر میں تیار ہونے والے آسکر ایوارڈ کو صرف 1 ڈالر میں فروخت کیا جا سکتاہے
امین اکبر منگل 28 فروری 2017 23:49
سونے سے بنے آسکر ایوارڈ کو بنانے پر 400 ڈالر خرچ ہوتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر کوئی آسکر کو فروخت کرنا چاہے تو کتنے میں فروخت ہوگا؟
آسکر ایوارڈ پانے والا کوئی شخص اگر اپنا ایوارڈ فروخت کرنا چاہے تو اسے صرف 1 ڈالر حاصل ہوگا۔ یعنی اس سے حاصل ہونے والی رقم سے ایک سستی چاکلیٹ ہی خریدی جا سکے گی۔
(جاری ہے)
اصل میں 2015 کے ایک مقدمے کے فیصلے کے مطابق اگر کوئی شخص اپنا آسکر ایوارڈ نیلام یا فروخت کرنا چاہے تو اس کا سب سے پہلا حقدار اکیڈمی آف موشن پکچرز آف آرٹس اینڈ سائنس ہوگا، جو قانونی طور پر ٹرافی کو 1 ڈالر میں خرید سکتا ہے۔ اس سال ڈالر کی کم قدر کے باعث یہ رقم 80 پنس ہوگی۔
ایسا نہیں ہے کہ آسکر ایوارڈز کی ٹرافیاں کبھی فروخت ہی نہیں ہوئیں۔ 1999 میں مائیکل جیکسن نے 1939 کی گون ود دی ونڈز کے بیسٹ پکچر ایوارڈ کی ٹرافی 15 لاکھ 42 ہزار میں خریدی تھی۔ سٹیون سپیل برگ کے خود کے پاس 3 آسکر ایوارڈز ہیں مگر پھر بھی اس نے کئی اداکاروں سے آسکر ٹرافیاں خریدی ہیں تاہم 2015 کے عدالتی فیصلے کے بعد اس نے یہ ٹرافیاں اکیڈمی کو واپس کر دیں۔
Famous Showbiz Stars
Sabiha Khanum
Zoe Kazan
Nancy Meyers
Sikander Rizvi
Fahad Mustafa
Sonia Sethi
Liam Neeson
Peter Facinelli
Kate Mara
Helen Hunt
Anumta Qureshi
Katheryn Winnick
Showbiz News In Urdu
-
ج* علی رحمن کاہالی ووڈ اداکار رائن گوزلنگ سے موازنے پر خوشی کا اظہار
-
oماہرہ خان کے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا
-
غ*شائقین انتظار کریں ،میرا اور یو یو ہنی سنگھ کا گانا جلد ریلیز ہوگا،مہوش حیات
-
sماں آپ شادی کب کر رہی ہیں ملائیکا اروڑہ سے بیٹے کا سوال
-
iپریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک بار پھر زخمی
-
}حملہ آوروں نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کا مقصد بتادیا
-
ڑ*معروف گلوکار اے پی ڈھلوں کو کنسرٹ کے دوران اپنا گٹار توڑنا مہنگا پڑ گیا
-
جلد ماں بننے والی دیپیکا پڈوکون آج کل سلائی کڑھائی میں مصروف