اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا ، رواں سال یا اگلے سال شادی ہو جائے گی‘ گلوکار احمد جہانزیب

بدھ 1 مارچ 2017 13:27

اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا ، رواں سال یا اگلے سال شادی ہو جائے گی‘ گلوکار احمد جہانزیب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) گلوکار احمد جہانزیب نے کہا ہے کہ میں نے اپنے ہونے والے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا ہے ، رواں سال یا اگلے سال شادی بھی ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فی الوقت میں اپنے لائف پارٹنر کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتا جب خوشیوں کا وقت آئے گا تو سب کو علم ہو جائے گا ۔ احمد جہانزیب نے کہا کہ مجھے اپنے علاوہ عاطف اسلم اچھا گلوکار لگتا ہے جس کی گلوکاری سے میں متاثر ہوں اور پسندیدہ بینڈ ’’ جنون گروپ ‘‘ ہے ۔ ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ آج کل اپنی ایک نئی میوزک البم کی تیاریوں میں مصروف ہوں جس کو پاکستان کے ساتھ دیگر ممالک میں بھی ریلیز کرنے کا ارادہ ہے ۔

وقت اشاعت : 01/03/2017 - 13:27:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :