ہارورڈ یونیورسٹی کا گلو کارہ ریحانہ کو خیراتی سرگرمیوں پرہیومینیٹیرینز ایوارڈ دینے کا اعلان

بدھ 1 مارچ 2017 15:21

ہارورڈ یونیورسٹی کا گلو کارہ ریحانہ کو خیراتی سرگرمیوں  پرہیومینیٹیرینز ایوارڈ  دینے کا اعلان
فلوریڈا ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ہارورڈ یونیورسٹی نے بارباڈوس کی گلو کارہ ریحانہ کو خیراتی سرگرمیوں میں بھرپور کردارادا کرنے پر ہیومینیٹیرینز ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ریحانہ گریمی ایوارڈ یافتہ ہیں اور وہ خیراتی سر گر میوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں انہوں نے بارباڈوس کی خواتین میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص کا مرکز اور سرطان کے علاج کا اپنی نوعیت کا شاندار نیوکلیئر ہسپتال تعمیر کروایا ہے وہ اپنے دادا دای کے نام پر کلارا لیونل فائونڈیشن سکالر شپ پروگرام بھی چلا رہی ہیں ۔

اس کے علاوہ گلوکارہ ریحانہ 60 سے زائد ترقی پزیر ممالک کے بچوں کی تعلیم تک رسائی کے لئے گلوبل پارٹنر شپ فار ایجوکیشن اور گلوبل سٹیزن پراجیکٹ کی بھی مالی معاونت کرتی ہیں ۔ ہارورڈ یونیورسٹی نے بارباڈوس کی گلو کارہ ریحانہ کو ان مذکورہ خیراتی سرگرمیوں سے متاثر ہو کر اسے درخشاں اور تابندہ شخصیت قرا دیا ہے اور کہا ہے کہ سال 2017ء کے لئے ہیومینیٹیرینز ایوارڈ گلوکارہ ریحانہ کو دیا جا رہا ہے ۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 15:21:57