میرے والد مجھے اکثر نصیحت کرتے رہتے ہیں ،ْ میری تعریف جھوٹ ہے ،ْ عالیہ بھٹ

بدھ 1 مارچ 2017 15:33

میرے والد مجھے اکثر نصیحت کرتے رہتے ہیں ،ْ میری تعریف جھوٹ ہے ،ْ عالیہ بھٹ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء)بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ میرے والد مجھے اکثر نصیحت کرتے رہتے ہیں ،ْ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ہدایتکارمہیش بھٹ ابھرتی ہوئی اداکارہ اوراپنی بیٹی عالیہ بھٹ کی تعریف میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹتے ہیں تاہم شاید اداکارہ عالیہ بھٹ کواپنی زیادہ تعریفیں سننا پسند نہیں اداکارہ سے جب فلم کے حوالے سے اپنے والد مہیش بھٹ کے ساتھ بات چیت اورمشورے کا پوچھا گیا توانہوںنے کہاکہ ہم اکثرپراجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں اوروہ مجھے نصیحت بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ سے جب والد کی جانب سے متعدد بار ان کی تعریف کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا انہوں نے کہا کہ وہ صرف جھوٹ بولتے ہیں جب کہ میں نے ان سے کہا بھی تھا کہ وہ صحافیوں سے میرے بارے میں جھوٹ بولنا بند کردیں۔اداکارہ نے کہا کہ سب ہی مجھے یہ کہتے رہتے ہیں کہ بھٹ صاحب نے یہ کہا اوروہ کہا جب کہ یہ سب کچھ سچ نہیں ہے۔ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں انہیں ابھی فون کرتی ہوں اوران سے کہتی ہوں کہ وہ آپ سے بات کریں اوراب سچ بتائیں۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 15:33:25

Rlated Stars :