کرائم تھرلر فلم ’’اتفاق‘‘ کے ریمیک کا اختتام پہلی فلم سے مختلف ہوگا

جمعرات 2 مارچ 2017 13:21

کرائم تھرلر فلم ’’اتفاق‘‘ کے ریمیک کا اختتام پہلی فلم سے مختلف ہوگا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) فلمساز کرن جوہر اور ابھے بالی وڈ تھرلر فلم ’’اتفاق‘‘ کے ریمیک میں سسپینس کو برقرار رکھنے کے لئے اس کا اختتام ٹوئسٹ سے کریں گے ۔فلم کے ریمیک میں سوناکشی سنہا اور سدھارتھ ملہوترا راجیش کھنہ اور نندا کی جگہ کام کریں گے ۔فلم کو پروڈیوس کرن جوہر اور اس کی ہدایتکاری ابھے چوپڑا نے دی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق 1969ء میں بننے والی کرائم تھرلر فلم ’’اتفاق‘‘ کے ریمیک کا اختتام پہلی فلم سے مختلف ہو گا اور اس سلسلے میں کرن اور ابھے فلم میں سسپینس کو برقرار رکھنے کے لئے اس کے اختتام میں ایک نیا ٹوئسٹ لائیں گے۔ 1969ء میں بننے والی پراسرار قتل پر مبنی فلم کے آخر میں اداکارہ نندا کو اپنے شوہر کا قاتل دکھایا گیا تھا لیکن اس کے ریمیک میں سوناکشی کو مجرم نہیں دکھایا گیا ۔ فلم میں گانے بھی ہوں گے لیکن اس کی پہلی فلم میں گانے نہیں تھے ۔ فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 02/03/2017 - 13:21:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :