لوک ورثہ میں پاکستانی فلم عشقِ لیلیٰ کی نمائش پرسوں ہو گی

جمعرات 2 مارچ 2017 13:50

لوک ورثہ میں پاکستانی فلم عشقِ لیلیٰ کی نمائش پرسوں ہو گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) منڈوا فلم کلب لوک ورثہ پاکستانی فلم عشقِ لیلیٰ کی نمائش پرسوں ہفتہ کی سہ پہر کرے گا۔ عشقِ لیلیٰ 1957ء کی کامیاب فلموں میں شمار کی جائے گی۔ اس موضوع پر 1930ء سے لے کر اب تک بے شمار فلمیں بھارت اور پاکستان میں بنائی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

عشقِ لیلی کے نغمے بے حد مشہور ہوئے۔جن میں’’ پریشان رات ساری ہے‘‘،’’جگر چھلنی ہے‘‘ اور ’’چاند تکے چھپ چھپ کے‘‘ بے حد مشہور ہوئے۔ فلم کی موسیقی صفدر حسین کی ہے ستاروں میں صبیحہ، سنتوش کمار اور علاؤالدین ہیں۔ گلوکاروں میں زبیدہ خانم، عنایت حسین بھٹی اور سلیم رضا کے نام قابل ذکرہیں۔

وقت اشاعت : 02/03/2017 - 13:50:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :