بدریناتھ کی دلہنیا کو جہیز کی تشہیر کرنے پر مشکلات کا سامنا

جمعہ 3 مارچ 2017 14:30

بدریناتھ کی دلہنیا کو جہیز کی تشہیر کرنے پر مشکلات کا سامنا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2017ء)بھارتی اداکار ورن اور معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا پر بھارتی سنسر بورڈ نے یہ اعتراض کیا ہے کہ فلم میں جیز جیسی رسم کی بلا وجہ تشہیر کی گئی ہے۔جو کہ کسی صورت نہیں ہونی چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایت کار کرن جوہر نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی کہانی میں کہیں بھی ارادی طور پر جہیز کی رسم کو فروغ دینے کی کوشش نہیں کی گئی اور دوسری جانب بورڈ کا کہنا ہے کہ فلم کو اٴْسی صورت سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا اگر فلم کے شروع میں واضح طور پر ڈسکلیمر نہیں دیا جائے گا کہ فلم کی کہانی اور کرداروں کا جہیز جیسی رسم کی تشہیر کرنا قطعا مقصد نہیں۔

اس کے علاوہ بورڈ نے کچھ غیر موزوں الفاظ کو فلم میں سے نکالنے کا بھی کہا ہے۔
وقت اشاعت : 03/03/2017 - 14:30:27