سیف کو کرینہ سے شکوے شکایتیں

جب سے تیمور دنیا میں آیا ہے مجھ پر توجہ کم کردی ہے، سیف کا کرینہ سے شکوہ

ہفتہ 4 مارچ 2017 16:58

سیف کو کرینہ سے شکوے شکایتیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2017ء) کرینہ کپور خان بیٹے کی پیدائش سے پہلے اور بعد میں بھی خبروں کی زینت بنی رہی ہیں اور اب ان کی پوری توجہ ان کے بیٹے تیمور کی طرف ہوگئی ہے جس پر چھوٹے نواب سیف علی خان اب ان سے شکوہ کرنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورسے جب انٹرویوکے دوران ان کی جانب سے بیٹے کو تیمورکے بجائے ’لٹل جان‘ کے نام سے پکارنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں جھوٹی ہیں اورمیں اپنے بیٹے کا نام تیمورکے بجائے کیوں لٹل جان پکاروں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے بیٹے کا نام تیمورہے جو بہت پیارا نام ہے جب کہ میرا بیٹا بھی بہت خوبصورت اورحسین ہے، سب کو بھی میرے بیٹے کو اس کے اصل نام سے ہی پکارنا چاہیئے۔اداکارہ سے جب انٹرویومیں ماں بننے کے بعد تبدیل ہونے والے احساسات اور جذبات کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ماں بننے کا سفر بہت اچھا تھا اورابھی میں اس حوالے سے کچھ نہ کچھ سیکھ رہی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ تیمورکی پیدائش کے بعد سیف بھی شکایت کرنے لگے ہیں کہ ان کی ساری توجہ صرف تیمور کی طرف ہوگئی ہے۔
وقت اشاعت : 04/03/2017 - 16:58:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :