ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کے درمیان اختلافات

پیر 6 مارچ 2017 17:15

ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کے درمیان اختلافات
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2017ء)ایشوریا اور ابھیشیک کا شمار بالی وڈ کی بہترین جوڑیوں میں ہوتا ہے لیکن پچھلے کئی وقتوں سے ان دونوں کے درمیان اختلافات سننے کو ملے ہیں۔بھارتی ویب سائٹ ڈی این اے کے مطابق دونوں کے درمیان ایک بار پھر سے اختلافات سامنے آرہے ہیں اور اب کی بار اختلاف کی وجہ ان کی بیٹی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ابھیشیک چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی آرادھیا چائلڈ اسٹار کے طور پر بالی ووڈ میں قدم رکھ دے تاکہ اداکاری میں مہارت حاصل کرکے مستقبل کی بڑی اداکارہ بن جائے جبکہ ایشوریا ایسا ہرگز نہیں چاہتیں، ان کا ماننا ہے کہ آرادھیا کو ابھی شوبز کی دنیا سے دور رہنا چاہیئے۔

بیٹی کو شوبز میں لانے یا نہ لانے کی وجہ سے دونوں اداکاروں میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے جبکہ اس حوالے سے بچن فیملی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
وقت اشاعت : 06/03/2017 - 17:15:57