کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے ماڈل وڈھول پلیئر ارشمہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی

افتخار ٹھاکر نے شادی کی جو پیشکش کی تھی وہ مزاحیہ شو کے سکرپٹ کا حصہ تھی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ‘ ارشمہ خان

بدھ 8 مارچ 2017 13:40

کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے ماڈل وڈھول پلیئر ارشمہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے ماڈل وڈھول پلیئر ارشمہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افتخار ٹھاکر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کی ریکارڈنگ کے دوران مذاق کرتے ہوئے ارشمہ خان کو شادی کی پیشکش کی مگر ارشمہ خان نے ان کو کھرا جواب دیا ۔ مزاحیہ شو میں ارشمہ خان نے ڈھول بجا کر اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا ۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افتخار ٹھاکر نے شادی کی جو پیشکش کی تھی وہ مزاحیہ شو کے سکرپٹ کا حصہ تھی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ میں افتخار ٹھاکر ، امان اللہ ، واسع چوہدری سمیت سب کی عزت کرتی ہوں اور یہ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح محبت کرتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 08/03/2017 - 13:40:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :