اسلحہ ایکٹ کیس میں اداکار سلمان خان کی بریت چیلنج، پٹیشن جمع کر دی گئی

بدھ 8 مارچ 2017 15:01

اسلحہ ایکٹ کیس میں اداکار سلمان خان کی بریت چیلنج، پٹیشن جمع کر دی گئی
جودھپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) راجستھان کی حکومت نے اسلحہ ایکٹ کیس میں بالی وڈ بالی وڈ اداکار سلمان خان کی بریت کو چیلنج کردیا اور عدالت میں پٹیشن جمع کرادی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق راجستھان کی حکومت نے لوئر کورٹ کے اداکار سلمان خان کی اسلحہ ایکٹ کیس میں بریت کو چیلنج کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں پٹیشن جمع کرادی ۔عدالت نے پٹیشن جمع کرتے ہوئے سلمان خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے ،کیس کی سماعت 21 اپریل کو ہو گی ۔پبلک پراسیکیوٹر پوکر رام بشونی نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے احکامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت اس کیس کے حوالے سے متعدد معاملات پر غور کر رہی ہے،کیس کی سماعت کے لئے 21 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 08/03/2017 - 15:01:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :