میرا سلمان کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے ، سنجے دت

بدھ 8 مارچ 2017 16:30

میرا سلمان کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے ، سنجے دت
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ ان کا کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے کہا ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ’ساجن،دس‘ اور’چل میرے بھائی‘ جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سنجے دت نے حال ہی میں دبنگ سٹار سلمان خان کو ’مغرور‘ کہا تھا۔ سنجے دت نے مزید کہا کہ میرے اور سلمان کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ’مغرور‘ کوئی برا لفظ نہیں ہے۔ یہ ایک طرح سے جذبات کا اظہار ہے۔

وقت اشاعت : 08/03/2017 - 16:30:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :