اداکارہ ایشوریا رائے کے والد کی طبعیت بگڑ گئی ، ہسپتال منتقل

بدھ 8 مارچ 2017 20:06

اداکارہ ایشوریا رائے کے والد کی طبعیت بگڑ گئی ، ہسپتال منتقل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے والد کی طبعیت خراب ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے والد کرشنا راج رائے کی طبیعت رات گئے خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اب انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشک نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی۔ ایشوریا رائے نے والد کی جلد صحت یابی کیلئے اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ۔

وقت اشاعت : 08/03/2017 - 20:06:10