جنیفر گارنر اور بن ایفلک نے طلاق کا فیصلہ ملتوی کر دیا

جمعہ 10 مارچ 2017 12:55

جنیفر گارنر اور بن ایفلک نے طلاق کا فیصلہ ملتوی کر دیا
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) اداکارہ جنیفر گارنر اور اداکار بن ایفلک نے طلاق لینے کا فیصلہ ملتوی کر دیا۔ہالی وڈ کی اے لسٹ جوڑی جنیفر گارنر اور بن ایفلک جون 2015 مین ایک دوسرے سے الگ ہو گئے تھے اور کچھ عرصہ قبل جنیفر نے اپنے دوستوں سے ذکر کیا کہ وہ ایفلک سے طلاق لینے کا سوچ رہی ہیں انھوں نے اب کہا ہے کہ وہ اپنی شادی کو ایک موقع اور دینا چاہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک تقریب میں جنیفر نے کہا کہ ہر معاملے میں ہمیشہ اتفاق ہونے کے مواقع موجود رہتے ہیںاور میں بھی ایک موقع اور لینا چاہتی ہوں شاید ہم دوبارہ ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہ سکیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی شادی کے اتار چڑھائو سے اکتا چکی ہیں اور اب اپنی زندگی میں ایسی چیزوں پر توجہ دینا چاہتی ہیں جن سے خوشیاں ملتی ہیں۔دونوں کے تین بچے ہیں جن کی عمریں پانچ، آٹھ اور گیارہ سال ہیں ایفلک نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ انھیں اچھا لگتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سکول لینے اور چھوڑنے جائیں اور انہیں یہ احساس دلانا کہ ان کا باپ ان کے ساتھ ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ جنیفر سے طلاق نہیں چاہتے۔ذرائع کے مطابق دونوں خاندانی چھٹیاں منانے ریاست مونٹانا چلے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/03/2017 - 12:55:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :