مستقبل میں بھی محنت سے ہی کام کروں گی ‘بینش چوہان

جمعہ 10 مارچ 2017 14:26

مستقبل میں بھی محنت سے ہی کام کروں گی ‘بینش چوہان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء)نامور اداکارہ بینش چوہان نے کہا ہے کہ میں اس وقت کئی ڈراموں کی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہی ہوں او ر اس کے لئے میرے کئی ڈرامے اسوقت آن ائیر بھی ہیں جن کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرو یو میں بیش چوہان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت سے کام کیا ہے اور اسی وجہ سے مجھے آج یہ مقام ملا ہے جس کو میں ہمیشہ برقرار رکھنے کی کوشش کروں گی انہوں نے کہا کہ میں محنت سے اداکاری کرتی ہوں اور مستقبل میں بھی محنت سے ہی کام کروں گی انہوں نے کہا کہ مجھے کئی ڈراموں میں اداکاری کی آفرز ہیں لیکن میں نے صرف اچھی کہانی پر مبنی ڈراموں میں ہی کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے میں اپنے پرستاروں کی عزت کرتی ہوں کیونکہ وہ مجھے ہمیشہ بہت پیار دیتے ہیں اور اس وقت میں جس مقام پر ہوں اس میں ان کا اہم حصہ ہے۔

وقت اشاعت : 10/03/2017 - 14:26:40

Rlated Stars :