ٹی وی اداکارہ یاسمین اب فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند

جمعرات 16 اپریل 2009 13:19

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔16اپریل 2009 ء) ٹی وی کی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ یاسمین اب فلموں میں کام کرنے کا سوچ رہی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرکراچی میں بننے والی معیاری اردو فلم میں کام کرنے کا انہیں موقع ملا تو وہ اسے ضائع نہیں کریں گے ۔ پروڈیوسر اور ہدایت کار ہارون رشید کی خوبصورت سیریل”پس آئینہ “ سے شہرت حاصل کرنے والی یاسمین کا ایک انٹرویو میں کہناتھا کہ پاکستانی ڈرامے عوام میں بہت مقبول ہیں اور پی ٹی وی آج بھی اکیڈمی کا درجہ رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

یاسمین سعودی عرب میں پیدا ہوئیں تاہم عربی کے ساتھ ساتھ اردو پر بھی انہیں عبور حاصل ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اس کے لئے انہیں بہت محنت کرنی پڑی تاہم شائقین کی بھر پور پذیرائی کے باعث انہیں اپنی محنت کا صلہ مل گیا ۔ایک سوال کے جواب میں یاسمین نے بتایا کہ اب تک جن ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کئے ان میں کاظم پاشا کا ڈرامہ ”کتنی دورکتنے پاس “ عارف خان کا ”بری عورت“ ، جاوید فاضل کا گردش ، عرشی کا ”کالج“ اور محسن طلعت کا ”ااسپیشل“ ناقابل فراموش ہیں ۔
وقت اشاعت : 16/04/2009 - 13:19:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :