وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان اچانک علیحدگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 مارچ 2017 01:14

وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان اچانک علیحدگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ2017ء) وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان اچانک علیحدگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ادکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔ اسد خٹک کو وینا ملک کی شوبز مصروفیات پر اعتراض تھا جس کے باعث دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

اختلافات پیدا ہونے کے بعد وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لینے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے عدالت میں باقاعدہ کیس دائر کر دیا۔ تاہم اسد خٹک کی جانب سے کیس کی پیروی نہ کرنے پر عدالت نے فیصلہ وینا ملک کے حق میں دے دیا ہے۔ وینا ملک خلع کے بعد حق مہر کے 5 لاکھ درہم میں سے ڈھائی لاکھ درہم حاصل کر پائیں گی۔ جبکہ فی الحال دونوں بچے وینا ملک کی تحویل میں رہیں گے۔
وقت اشاعت : 11/03/2017 - 01:14:35

Rlated Stars :