بہت کوشش کی رشتہ قائم رہے لیکن اسد کا رویہ غیر ذمہ دارانہ تھا‘ والد وینا ملک

مرد کا کام ہے کما کر لائے لیکن ایسا نہیں ہوا، گھر کا خرچ بھی وینا ہی چلا رہی تھی‘ نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو

ہفتہ 11 مارچ 2017 21:00

بہت کوشش کی رشتہ قائم رہے لیکن اسد کا رویہ غیر ذمہ دارانہ تھا‘ والد وینا ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء)وینا ملک کے والد اسلم ملک نے بیٹی اور داماد اسد بشیر خٹک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹی نے شادی قائم رکھنے کی پوری کوشش کی، میاں بیوی میں مالی معاملات پر اکثر جھگڑا رہتا تھا،گھر کا سارا خرچ وینا ہی چلا رہی تھی۔نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کے والد کا کہنا تھاکہ بیٹی نے شوہر سے خلع لے لی ہے۔

ہم حق اور سچ پر ہیں بہت کوشش کی کہ رشتہ قائم رہے لیکن اسد کا رویہ غیر ذمہ دارانہ تھا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے والد نے کہا کہ اسد اور وینا ملک کے اختلافات شادی کے فوری بعد ہی شروع ہو گئے تھے۔پوری کوشش کی کہ بیٹی اور داماد کا گھر بسا رہے، وینا خود شادی برقرار رکھنے کے حق میں تھی تاہم اختلافات کے حد سے بڑھ جانے کی وجہ سے وینا نے خلع لینا ہی مناسب سمجھا۔

اسلم ملک کا کہنا تھا کہ مرد کا کام ہے کہ کما کر لائے لیکن ایسا نہیں ہوا، گھر کا خرچ بھی وینا ہی چلا رہی تھی، شادی کے بعد سے ہی میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا بھی رہتا تھا۔وینا ملک کے والد کا مزید کہنا تھا کہ اسد نے خلع کے بعد فون پر رابطہ کیا ہے۔ بچوں کے مستقبل کے حوالے سے وینا کے والد کا کہنا تھا کہ بچوں کو وہاں رہنا چاہیے جہاں ان کا مستقبل محفوظ ہو۔
وقت اشاعت : 11/03/2017 - 21:00:41

Rlated Stars :