وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان اختلافات کی اصل وجہ سامنے آگئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 مارچ 2017 22:33

وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان اختلافات کی اصل وجہ سامنے آگئی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ2017ء) وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان اختلافات کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسد خٹک کی جانب سے وینا ملک کے حق مہر کی رقم میں ہیر پھیر کی گئی تھی۔ یہی بات وینا ملک کو معلوم ہوگئی جس کے باعث اختلافات شروع ہوئے۔ جبکہ اسد خٹک مالی طور پر بھی وینا ملک اور بچوں کی بہتر کفالت کرنے میں ناکام ہو رہے تھے۔ انہی وجوہات کے باعث وینا ملک نے اسد خٹک سے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔


وقت اشاعت : 11/03/2017 - 22:33:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :