شوبز نیوز*

عامر خان اور امیتابھ پہلی بار فلم میں ایک ساتھ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے فلم’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘میں کام کرنے کی تردید کردی

منگل 14 مارچ 2017 16:35

شوبز نیوز*
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) بالی ووڈ کئی فلم ٹھگس آف ہندوستان میں لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور عامر خان ایک ساتھ نظر آئیں گے، جب کہ دوسری جانب اداکارہ فاطمہ ثنائ شیخ نے فلم’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘میں کام کرنے کی تردید کردی۔ بھارتی فلم’’دنگل‘‘سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ فاطمہ ثنائ شیخ نے فلم’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘میں کام کرنے کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

فاطمہ نے کہا ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ نہیں ہے، اطلاعات کے مطابق اداکار عامر خان کی سفارش پر اس فلم میں فاطمہ کو لے لیا گیا ہے لیکن منگل کو فاطمہ نے ان تمام اطلاعوں کی تردید کر دی۔فاطمہ کا کہنا ہے کہ انھیں ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیشکش نہیں ہوئی، لیکن اگر ہوئی تو وہ ضرور کام کرنا چاہے گی۔ انھوں نے کہا کہ انہوں نے دنگل کے بعد سے کوئی نئی فلم سائن نہیں کی ہے۔ فلم’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘کی مرکزی کاسٹ میں امیتابھ بچن اورعامر خان شامل ہیں۔ دونوں پہلی بار ایک فلم میں کام کریں گی
وقت اشاعت : 14/03/2017 - 16:35:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :