عالیہ بھٹ کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ نے 4 دن میں 56کروڑ بزنس کما لیا

منگل 14 مارچ 2017 22:40

عالیہ بھٹ کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ نے 4 دن میں 56کروڑ بزنس کما لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) عالیہ بھٹ کے لٹکے جھٹکے اور ودھن بھون کی معصومیت شائقین کو بھا گئی اور ان کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ نے صرف 4 دن میں 56کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق عالیہ بھٹ اور ودھن بھون کی نئی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ بالی ووڈ کی فلم ہمٹی شرما کا سیکیول ہے اس لیے عالیہ کی ادائیں اور ودھن دھون کا بھولا پن شایقین کو خوب بھا گیا ہے اور وہ اس فلم کو دیکھنے سینماگھروں کا رخ کر رہے ہیں۔ کرن جوہر کی اس پروڈیوس کردہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گوہر خان، موہت بھروش، سوہیتا بھاسو اور پراساد شامل ہیں۔ فلم پنڈتوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم آنے والے دنوں میں بھی بہت اچھا بزنس کرے گی۔

وقت اشاعت : 14/03/2017 - 22:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :