اداکارہ میرا کا دیدار کیساتھ مل کر گلبرگ میں بیوٹی پارلر بنانے کا اعلان

بیوٹی پارلر کی افتتاحی تقریب میں دیدار کے والد ادریس بھٹی اور والدہ بلو بیگم نے بھی خصوصی شرکت کی

بدھ 15 مارچ 2017 11:54

اداکارہ میرا کا دیدار کیساتھ مل کر گلبرگ میں بیوٹی پارلر بنانے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) اداکارہ میرا نے دیدار کیساتھ مل کر گلبرگ میں بیوٹی پارلر بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روزعلامہ اقبال ٹاؤن میں دیدار کے دوسرے بیوٹی پارلر کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں دیدار کے والد ادریس بھٹی اور والدہ بلو بیگم نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دیدار نے میرا کا میک اپ بھی کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ میں اداکاری کیساتھ بزنس پر بھی توجہ دینا چاہتی ہوں اور بہت جلد دیدار کیساتھ مل کر بیوٹی پارلر بناؤنگی۔

وقت اشاعت : 15/03/2017 - 11:54:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :