نامعلوم افراد نے فلم " پدماواتی " کے سیٹ کو آگ لگا دی

نامعلوم افراد نے فلم
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ2017ء) بالی وڈفلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم " پدماواتی " کے کولہاپور میں سیٹ کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق ایک ماہ قبل فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم " پدماواتی " کی عکسبندی جے پور میں" جے گڑھ قلعہ" میں جاری تھی کہ ایک مقامی انتہا پسند تنظیم کے کارکنوں کے ایک گروپ نے سیٹ پر توڑ پھوڑ کی تھی اور اب ریاست مہاراشتڑا کے شہرکولہا پور میںفلم کے سیٹ کو نامعلوم افراد کی طرف سے آگ لگا دی گئی۔ بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/03/2017 - 12:33:43

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments