16ویں لکس ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

ایکٹر ان لاء ، دوبارہ پھر سے، ہو من جہاں اور ماہ میر کو بہترین فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے

جمعرات 16 مارچ 2017 11:55

16ویں لکس ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) 16 ویں لکس ایوارڈز کی نامزدگیوںکا اعلان کردیا گیا جن میں فیشن، فلم، موسیقی اور ٹیلی ویژن کے شعبوں میں سے 28 کیٹگریز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

16 ویں لکس ایوارڈز کے لیے فلم کی کیٹگری میں ایکٹر ان لاء ، دوبارہ پھر سے، ہو من جہاں اور ماہ میر بہترین فلم کے لیے نامزد کی گئی ہیں جبکہ بہترین ہدایت کار کی کیٹگری میں 6 نامزدگیاں کی گئی ہیں جن میں سے 2 پانچویں پوزیشن پر برابر ہیں۔

فلم کے بہترین اداکار کی کیٹگری میں عاشر عظیم (مالک)، فہد مصطفیٰ (ماہ میر،ایکٹر ان لاء )، محب مرزا اور یاسر حسین نامزدگی حاصل کرسکے جبکہ بہترین اداکارہ کی فہرست میں ماہرہ خان، مہوش حیات، صبا قمر، سجل علی اور صنم سعید شامل ہیں۔ٹی وی ?ی بہترین سیریل کیٹگری میں بے شرم، دل لگی، من مائل، میں ستارہ اور اٴْداری پانچ بہترین سیریل منتخب ہوئیں۔
وقت اشاعت : 16/03/2017 - 11:55:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :