بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ پر خود کو بلی کا بچہ تحفے میں دیدیا

جمعرات 16 مارچ 2017 20:02

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ پر خود کو بلی کا بچہ تحفے میں دیدیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ پر خود کو ٹریٹ دیتے ہوئے بلی کا بچہ گود لے لیا۔عالیہ بھٹ جنہوں نی15 مارچ کو اپنی 24ویں سالگرہ منائی ہے نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک تصویر جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ انھوں نے خود کو ایک بلی کا بچہ تحفے میں دیا ہے جو بہت ہی پیارا اور ان کے خاندان میں نیا اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

تصویر میں عالیہ بھوری آنکھوں والے سفید بلونگڑے کو پیار کر رہی ہیں اور لکھا ہے کہ’’ ہمارے خاندان میں نیا اضافہ،ہیپی برتھ ڈے ٹو می‘‘۔ان کی بہن شاہین بھٹ نے بھی اسی بلی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو عالیہ نے ’’ایڈورڈ بھٹ‘‘کا نام دیا ہے۔عالیہ کے پاس پہلے بھی سبز آنکھوں والی ایک نوجوان بلی شیبا ہے۔۔

وقت اشاعت : 16/03/2017 - 20:02:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :