فریحہ پرویز کے بعد گلوکار نعمان جاوید کے اپنی دوسری اہلیہ جاناں ملک کیساتھ بھی اختلافات پیدا ہو گئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 مارچ 2017 20:03

فریحہ پرویز کے بعد گلوکار نعمان جاوید کے اپنی دوسری اہلیہ جاناں ملک کیساتھ بھی اختلافات پیدا ہو گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2017ء) فریحہ پرویز کے بعد گلوکار نعمان جاوید کے اپنی دوسری اہلیہ جاناں ملک کیساتھ بھی اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل معروف گلوکار نعمان جاوید اور ان کی اہلیہ فریحہ پرویز کی علیحدگی ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

علیحدگی کے بعد نعمان جاوید نے اداکارہ جاناں ملک سے شادی کر لی تھی۔ تاہم اب نعمان جاوید کے اپنی دوسری اہلیہ جاناں ملک کیساتھ بھی اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ نعمان جاوید کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ معمولی جھگڑے پر ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی ہیں تاہم وہ جلد واپس آجائیں گی۔

وقت اشاعت : 16/03/2017 - 20:03:02