مسلم ممالک کے فنکاروں کا پاکستان آنے سے انکار

ہفتہ 2 مئی 2009 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02 مئی 2009 ء) مسلم ممالک کے فنکاروں نے بھی رفیع پیر مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے۔ پیروز کیفے لاہور کے سبزہ زار میں چھٹے مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول کا آغاز دہشت گردی کے خوف،افواہوں اور ایک روز پہلے کیفے میں لگنے والی آگ سے پیدا ہونے والے ماحول میں ہوا۔ رفیع پیر تھیٹر کی انتظامیہ نے اس بار بھی صوفی میوزک فیسٹیول کے وسیع انتظامات کئے ہیں لیکن پہلے روز دہشت گردی کے خوف کے باعث بہت کم لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تھیٹر کے ڈائریکٹر فیضان پیر زادہ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ اس مرتبہ دوست مسلم ممالک کے فنکاروں نے بھی فیسٹیول میں پرفارم کرنے سے معذوری کا اظہار کیا ہے جو ایک افسوسناک امر ہے۔فیسٹیول کے پہلے روزسائیں ظہور نے اپنی لوک گائیکی سے حاضرین سے داد وصول کی۔ گونگا سائیں اور مٹھو سائیں نے ڈھول بجانے کے فن میں نئے تجربات متعارف کرائے۔صوبہ سرحد کی لوک گلوکارہ زرسانگا نے بھی پرفارم کیا ۔شام چوراسی گھرانے کے چاند خان اور سورج خان نے کلاسیکل انگ میں صوفیانہ کلام سے لوگوں کے دل جیت لئے۔فیسٹیول میں محبوب فرید قوال ،سندھ کے فقیر عبدلواحد کے علاوہ شام چوراسی گھرانے کے معروف گائیک حسین بخش گلو نے صوفیانہ کلام گایا۔
وقت اشاعت : 02/05/2009 - 12:37:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :